بھارت

102 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور آج شام تھم جائے گا

جمعہ 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم آج (بدھ) کی شام ختم ہو جائے گی۔

نئی دہلی: جمعہ 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم آج (بدھ) کی شام ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق جن سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان کے لیے انتخابی مہم 48 گھنٹے پہلے یعنی آج شام 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان الگ الگ اوقات میں ختم ہو جائے گی۔

اس طرح آج شام سے ان پارلیمانی حلقوں میں جلسے یا جلوس جیسے کئی پروگراموں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں اتر پردیش کی8، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، راجستھان کی 12، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ کی 5، آسام کی 4، میگھالیہ کی 2، منی پور کی 2، چھتیس گڑھ کی 1، اروناچل، مہاراشٹر کی 5، تمل ناڈو کی 39، میزورم کی 1، ناگالینڈ کی 1، سکم کی 1، تریپورہ کی 1، انڈمان اور نکوبار کی 1، جموں و کشمیر کی 1، لکشدیپ کی 1، پڈوچیری کی 1 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

اتر پردیش کی جن 08 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد، رام پور اور پیلی بھیت سیٹیں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں بہار کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان چار سیٹوں میں اورنگ آباد، گیا، جموئی اور نوادہ شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی چھ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

ان چھ سیٹوں میں چھندواڑہ، بالاگھاٹ، جبل پور، منڈلا، سدھی اور شہڈول سیٹیں شامل ہیں۔ مہاراشٹر کی جن چھ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں گڑچرولی، چمور، رام ٹیک، چندر پور، بھنڈارا-گونڈیا، ناگپور سیٹیں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں تمل ناڈو کی تمام 39 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس بار انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی توجہ جنوبی ہند کی ریاستوں بالخصوص تمل ناڈو پر مرکوز کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اب تک متعدد بار تمل ناڈو کا دورہ کر چکے ہیں۔

تمل ناڈو کی 39 سیٹوں میں نیل گری، کوئمبٹور، پولاچی، ڈنڈیگل، کرور، تروچیراپلی، پیرمبلور، ترووالور، چنئی نارتھ، چنئی ساؤتھ، چنئی سنٹرل، ناگاپٹنم، تھنجاوور، سیوا گنگائی، مدورائی، تھینی، سریپرمبدور، کانچی پور، اراکونم، ویلور، کرشناگری، ترونیل ویلی، کنیاکماری، دھرما پوری، ترووننمائی، ارنی، ویلوپورم، کلاکوریچی، سیلم، نامکل، ایروڈ، تروپور، کڈالور، چدمبرم، مائیلادوتھرائی، ویردھونگر، رامناتھ پورم، تھوتھکوڈی اور ٹینکا شامل ہیں۔

a3w
a3w