دہلی

راہول گاندھی کی اچانک آمد پر دہلی یونیورسٹی حکام ناراض

راہول گاندھی جمعہ کے دن پوسٹ گریجویٹ مینس ہاسٹل پہنچے تھے۔ انہوں نے وہاں طلبا سے بات چیت کی تھی اور لنچ بھی کیا تھا۔ ڈی یو نے ایک بیان میں کہا کہ راہول گاندھی کے دورہ سے ہاسٹل میں رہنے والے کئی لڑکوں کا لنچ درہم برہم ہوگیا۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی(ڈی یو) نے ہفتہ کے دن کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کے ”اچانک اور غیرمجاز“ ہاسٹل دورہ نے سیکوریٹی تشویش بڑھادی۔ ڈی یو حکام یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات پھر نہ ہوں۔ راہول گاندھی جمعہ کے دن پوسٹ گریجویٹ مینس ہاسٹل پہنچے تھے۔

 انہوں نے وہاں طلبا سے بات چیت کی تھی اور لنچ بھی کیا تھا۔ ڈی یو نے ایک بیان میں کہا کہ راہول گاندھی کے دورہ سے ہاسٹل میں رہنے والے کئی لڑکوں کا لنچ درہم برہم ہوگیا۔ ہاسٹل عہدیداروں اور گارڈس نے یونیورسٹی حکام کو اس کی اطلاع دی۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کئی بیرونی افراد کے ساتھ اچانک لنچ اوور میں پیشگی اطلاع کے بغیر پی جی مینس ہاسٹل میں داخل ہوگئے۔ ان کے ساتھ موجود بھیڑ کی وجہ سے ہاسٹل میں رہنے والے کئی لڑکوں کا لنچ چوپٹ ہوگیا۔ یونیورسٹی حکام ضروری اقدامات کریں گے کہ آئندہ پھر ایسا نہ ہو۔