حیدرآباد

دورہ دہلی کااختتام، چیف منسٹر تلنگانہ حیدرآباد واپس

کل شام، ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور 15ویں مالیاتی کمیشن سے دو ہزار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کا دہلی کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا۔وہ کل رات حیدرآباد پہنچ گئے۔ اس دورہ کے حصہ کے طور پر انہوں نے کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ کل شام، انہوں نے مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور 15ویں مالیاتی کمیشن سے دو ہزار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر

 ساتھ انہوں نے 18 ہزار کروڑ روپے کی بقایہ جات بھی جاری کرنے کی خواہش کی۔یہ رقم پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے جاری کی جانے والی تھی۔ ریونت ریڈی کے ساتھ ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور کئی عہدیدا رتھے۔