تلنگانہ

دہلی کا شاطر چورمختار سنگھ خان گرفتار

جی آر پی کے مطابق ملزم سلیپر کوچ میں باقاعدہ ریزرویشن کرا کے سفر کرتا تھا۔ رات میں جب مسافر سو جاتے تو وہ خواتین کے بیگ اور پرس سے زیورات اور نقدی نکال لیتا اور سامان کو اس طرح ترتیب دیتا کہ فوراً چوری کا پتہ نہ چل سکے۔

بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کی آملہ ریلوے پولیس نے نئی دہلی کے شاطر چور مختیار سنگھ خان کو گرفتار کرکے 10 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

ملزم ٹرینوں میں خواتین مسافروں کو نشانہ بنا کر زیورات اور نقدی چرا لیتا تھا۔

جی آر پی کے مطابق ملزم سلیپر کوچ میں باقاعدہ ریزرویشن کرا کے سفر کرتا تھا۔ رات میں جب مسافر سو جاتے تو وہ خواتین کے بیگ اور پرس سے زیورات اور نقدی نکال لیتا اور سامان کو اس طرح ترتیب دیتا کہ فوراً چوری کا پتہ نہ چل سکے۔

انسپکٹر پرمود پاٹل کی قیادت میں جی آر پی آملہ کی ٹیم نے سائبر سیل بھوپال اور آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں ملزم کو پکڑلیا۔ تکنیکی تجزیے، ریزرویشن چارٹ، موبائل لوکیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی۔

پولیس نے ملزم کے پاس سے تقریباً 8 لاکھ 35 ہزار 400 روپے مالیت کے سونے، چاندی کے زیورات اور نقدی برآمد کی ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے آملہ جی آر پی کے علاقے میں تقریباً 10 مختلف وارداتیں انجام دینے کا اعتراف کیا ہے۔