حیدرآباد
حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں فحش ویڈیوز فروخت کرنے والے جوڑے کو پولیس نے گرفتار کر لیا
تحقیقات کے مطابق جو بھی افراد انہیں رقم ادا کرتے تھے، انہیں اسٹریم لنکس اور ویڈیوز بھیجی جاتی تھیں۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں ایک جوڑے کو فحش ویڈیوز آن لائن فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جوڑا اپنی نازیبا ویڈیوز آن لائن اسٹریم کر رہا تھا۔
تحقیقات کے مطابق جو بھی افراد انہیں رقم ادا کرتے تھے، انہیں اسٹریم لنکس اور ویڈیوز بھیجی جاتی تھیں۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔
گرفتاری کے دوران پولیس نے جوڑے کے قبضہ سے کیمرے، لائیو اسٹریمنگ آلات اور دیگر مواد ضبط کر لیا ہے۔