تلنگانہ

مرحومہ عالیہ بیگم کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان

جمعیتہ علماء سنگاریڈی کے ذمہ داران نے متاثرہ خاندان سے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کی اور ہر ممکنہ تعان کا تیقن دیا ۔ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر نے منصوبہ بند طریقہ سے اسماعیل صاحب پر جان لیوا حملہ کیا۔

حیدر آباد:  حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی ہداہت پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کا ایک وفد نے موضع انتارام منڈل من پلی تعلقہ اندول ضلع سنگاریڈی کے ساکن اسماعیل صاحب سے ملاقات کی۔ جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی کے وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 11 فروری کی شب محمد اسماعیل صاحب نے اپنے مکان کے قریب واقع نالی میں قضاء حاجت سے فارغ ہونے کیلئے گئے ۔

متعلقہ خبریں
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
جمعیتہ علماء سے وابستگی ملک وملت کیلئے فائد مند ہے، حکومتی سطح پر جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی مظبوط جماعت ہے:مولانا محمود اسعد مدنی
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

 جس پر پڑوس میں رہنے والے ویراریڈی اور و جٹے ریڈی نے اعتراض کیا اور بحث و تکرار نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ حالانکہ ان کے مکان اور ان کے مکان کے درمیان (70) میٹر کا فاصلہ ہے ۔

 جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی کے وفد نے بتایا کہ وجئے ریڈی اور ویرا ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسماعیل پر حملہ کر دیا اس موقع پر ان کی لڑکی عالیہ بیگم عمر 15 سال متعلم دسویں جماعت نے اپنے والد کو اشرار کے حملہ سے بچانے کی کوشش کی جس پر اشرار نے اسماعیل صاحب کو چھوڑ کر عالیہ بیگم پر جان لیوا حملہ کیا اور ان پر وزنی پتھر سے حملہ کر دیا۔ جسکی بنا پر وہ شدید زخمی ہوگئی۔ والدین نے علاج کے لئے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا ہے۔ لڑکی عالیہ 15 فروری شب سے سنگاریڈی کے ایک دواخانہ میں دوران علاج جان بحق ہوگئی ۔

 جمعیتہ علماء سنگاریڈی کے ذمہ داران نے متاثرہ خاندان سے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کی اور ہر ممکنہ تعان کا تیقن دیا ۔ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر نے منصوبہ بند طریقہ سے اسماعیل صاحب پر جان لیوا حملہ کیا۔

جمعیۃ علماء اس واقعہ کی پرزور مزمت کرتی ہے اور جو بھی لوگ اس واقعہ میں ملوث ہے ان کو کیفر کردار تک پہونچانے کی ضرورت ہے۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے تلنگانہ چیف منسٹر کے سکریٹری اور ضلع ایس پی سے بات چیت کی اور جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف انکوئری کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور ڈاکٹر نے متاثرہ لڑکی کے خلاف جھوٹے رپورٹ پیش کی ۔ موجودہ جج سے انکوائری کروا کے سچائی کو سامنے لایا جائے ۔

 اسی طرح مرحومہ کے والد جناب اسماعیل صاحب سے فون پر بات کر کے ان کی تعزیت کی۔ جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے وفد نے ضلع کے (SP) سے ملاقات کر کے ممیورنڈم پیش کیا۔ اور دونوں ملزمان اور دیگر افراد کوفوری گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں ۔

 اس وفد میں مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی، مفتی عبد الصبور قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی، حافظ اکبر صاحب خازن جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی، مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ظہیرا باد،

 عبد القدیر صاحب سکریٹری جمعتہ علماء ، مولانا مصباح صاحب جنرل سکریٹری سداسیو پیٹ ،حافظ شفیع صاحب منہاجی، مولانا صبیب رومی سداسیوپیٹ ، مولانا سلمان سلطان پوری سداسیوپیٹ، عبد الماجد صاحب در عید گاه مینی ظہیرا باد، ایوب صاحب جنرل سکریٹری عید گاہ کمیٹی ظہیرا باد، وسیم ،جناب پی ٹی نصیر صاحب منیجر ظہیر آبادسنر وہی ہسپتال ظہیر آباد جیسے دیگر افراد موجود تھے۔