تلنگانہ

گربہ اور دانڈیا میں شرکت کیلئے آدھار کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ

وشو اہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریاستی یونٹ نے کہا کہ ریاست میں نو روزہ نوراتری تہوار کے دوران گربہ اور دانڈیا تہواروں میں حصہ لینے والوں کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) وشو اہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریاستی یونٹ نے کہا کہ ریاست میں نو روزہ نوراتری تہوار کے دوران گربہ اور دانڈیا تہواروں میں حصہ لینے والوں کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔

وشواہندو پریشد قومی ترجمان آر ششی دھر نے کہا کہ گربہ اور دانڈیا تہواروں کے منتظمین کو شرکاء کی تصدیق کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو ماتھے پر تلک لگانے اور کلائی پر کلوا (سرخ دھاگہ) باندھنا ضروری قرار دیا جانا چاہیے۔

سٹی پولیس کی جانب سے غیر ہندوؤں کو دانڈیا میں حصہ لینے سے روکنے کے اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس تہوار کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے ذمہ دار حکومت ہوگی۔

Photo Source: @SakalMediaNews