تلنگانہ

تلنگانہ: سیلار میں کار کی زد میں آنے کے نتیجہ میں معصوم لڑکے کی موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے حیات نگر میں ایک سیلار میں کار کی زد میں آنے کے نتیجہ میں معصوم لڑکے کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے حیات نگر میں ایک سیلار میں کار کی زد میں آنے کے نتیجہ میں معصوم لڑکے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا درود و سلام کی فضیلت پر خطاب
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
ورنگل: جمعیۃ العلماء کا اصلاح معاشرہ اور منشیات مخالف اجلاس

اس کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

ایک ماں جو لکچررکالونی میں مزدوری کیلئے آئی تھی، نے اپنے تین سالہ بچے کو اپارٹمنٹ کے سیلار میں سلادیا،اسی دوران ایک کار کے ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں یہ لڑکا کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

اس کی ماں نے کہا کہ وہ روزی روٹی کے لیے کام پر آئی تھی تاہم اس حادثہ میں اس کے لڑکے کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

a3w
a3w