جرائم و حادثات

بائک حادثہ میں خاتون ہلاک

: رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل سوار خاتون زلیماں بیگم ساکن چندرائن گٹہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ بائک پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث خاتون شدید طورپر زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل سوار خاتون زلیماں بیگم ساکن چندرائن گٹہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ بائک پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث خاتون شدید طورپر زخمی ہوگئی۔

اُسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا، کل شام وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

سب انسپکٹر ششی دھر نے مقدمہ درج کر کے لاش کا آج گاندھی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کروایا اور لاش ورثاء کے حوالے کردی۔