حائیڈرا کے متاثرین کو ڈبل بیڈرم مکانات دینے کا مطالبہ
کے تارک راما راؤ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق بی آر ایس کے دورحکومت میں ڈبل بیڈروم کے مکانات تعمیر کئے گئے تھے۔ ان میں سے اب تک کانگریس حکومت نے 40ہزار ڈبل بیڈروم کے مکانات غریبوں کو الاٹ نہیں کئے ہیں۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے تارک راما راؤ نے سی ایم اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ حائیڈرا کی جانب سے جو غریبوں کے مکانات منہدم کردئے گئے ہیں انہیں ڈبل بیڈروم کے مکانات الاٹ کریں۔ کے تارک راما راؤ آج تلنگانہ بھون میں اسمبلی حلقہ سیری لنگم پلی کے قائدین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔
کے تارک راما راؤ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق بی آر ایس کے دورحکومت میں ڈبل بیڈروم کے مکانات تعمیر کئے گئے تھے۔ ان میں سے اب تک کانگریس حکومت نے 40ہزار ڈبل بیڈروم کے مکانات غریبوں کو الاٹ نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب لوگ جو ہر ماہ کرایہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، انہوں نے تالاب اور نالوں کے بازو کچے مکانات تعمیر کئے تھے۔ حائیڈرا کی جانب سے ان غریبوں کو کسی اطلاع کے بے دخل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے جلد حائیڈرا متاثرین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہیں حکومت سے انصاف دلانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔