حیدرآباد

بیٹے کو جائیداد میں حصہ دینے کامطالبہ، بیوی نے شوہر کی آخری رسومات روک دی

جائیدادمیں بیٹے کو حصہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے بیوی نے شوہر کی آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کردی۔

حیدرآباد: جائیدادمیں بیٹے کو حصہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے بیوی نے شوہر کی آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کردی۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
رورل ڈیولپمنٹ سرویسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے ولوچارام گاوں سے تعلق رکھنے والے 36سالہ سنیل کی شادی چارسال پہلے سندھیا سے ہوئی تھی۔

اس جوڑے کو ایک بیٹا ہے۔سنیل اور سندھیا ایک سال سے علحدہ زندگی گذاررہے تھے۔تین دن پہلے بیماری کی وجہ سے سنیل کی حیدرآبادمیں موت ہوگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کی لاش کو آخری رسومات کے لئے پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل میں دریائے گوداوری کے کنارے منتقل کیا۔

تاہم سندھیا کو جب اپنے شوہر کی موت کا پتہ چلا تو وہ آخری رسومات کی جگہ پر پہنچ گئی اور سنیل کی آخری رسومات کو روکتے ہوئے بیٹے کو جائیداد میں حصہ دینے کامطالبہ کیا۔