موسی ندی کی صفائی کے نام پر مکانات کا انہدام۔پدیاترا میں کے ٹی آر شریک
احتجاجی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے جابرانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔ اس احتجاجی مارچ میں بی آر ایس کے کارگزارصدر کے تارک راما راؤ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور راجیو گروہا کلپا کے متاثرین سے ملاقات کر کے انہیں مکمل بھروسہ دلایا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی جانب سے موسیٰ ندی کی صفائی کے نام پر غریبوں کے مکانات منہدم کرنے کی کوششوں کے خلاف حیدر شاہ کوٹ اور کے کے نگر کے متاثرین نے موسیٰ ڈانڈی مارچ کے عنوان سے ایک بڑی پدیاترا نکالی۔
احتجاجی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے جابرانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔ اس احتجاجی مارچ میں بی آر ایس کے کارگزارصدر کے تارک راما راؤ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور راجیو گروہا کلپا کے متاثرین سے ملاقات کر کے انہیں مکمل بھروسہ دلایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے حکومت کو سخت انتباہ دیا اور کہا کہ وہ 16 تاریخ سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں موسیٰ ندی کے متاثرین کی آواز اٹھائیں گے اور حکومت سے جواب طلب کریں گے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ ایک بھی گھر منہدم نہ ہو سکے۔ کے ٹی آر نے خبردار کیا کہ آج ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں اگر ہم خاموش رہے تو کل کانگریس حکومت دوسروں کے گھروں پر بھی بلڈوزر چلائے گی۔
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ضدی روش ترک کرے کیونکہ موسیٰ ندی کے کنارے رہنے والے خاندان اس وقت خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غریبوں کومشکل میں ڈال کر ندی کی صفائی کرنا سراسر ناانصافی ہے اور بی آر ایس ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہے گی۔