شمالی بھارت

یتیم لڑکی کے ساتھ فحش حرکت کے الزام میں یتیم خانہ کے سربراہ کو جیل

یتیم خانہ اسٹاف نے پولیس کو شکایتی عرضی دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 31جولائی کو انٹرول میں یتیم خانہ چیف نے ایک نابالغ بچی کے ساتھ فحش حرکت کی ہے۔

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے کوتوالی تھانہ علاقہ واقع ایک یتیم خانہ میں یتیم بچی(08)سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں یتیم خانہ سربراہ کو سنگین دفعات میں گرفتار کر کے اتوار کو جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

یتیم خانہ اسٹاف نے پولیس کو شکایتی عرضی دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 31جولائی کو انٹرول میں یتیم خانہ چیف نے ایک نابالغ بچی کے ساتھ فحش حرکت کی ہے۔

اس کی شکایت خود طالبہ نے نگراں سے بات چیت کے دوران کی۔ متاثرہ نے یتیم خانہ میں رہنے والی اپنی بڑی بہن کو بھی یہ بات بتائی تھی۔ ملزم بریلی کینٹ تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے۔

بریلی شہر کوتوالی پولیس نے بتایا کہ معاملہ کافی سنگین ہے۔ چیف اوم کار آریہ(39) کوآئی پی سی کی دفعہ 354 اے، پاکسو ایکٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد قانونی کاروائی کرتے ہوئے آج انہیں دوپہر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کوتوالی نے بتایا کہ یتیم خانہ کمیٹی کو پردھان کی حرکت کی شکایت اسی دن مل گئی تھی لیکن کمیٹی خاموش رہی اور پولیس کو نہیں بتایا گیا ۔ اس کی بھی جانچ ہوگی۔

a3w
a3w