مہاراشٹرا

ممبئی میں غیر قانونی فلم اسٹوڈیوز کا انہدام شروع

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ایم پی کیرتی سومیا کی جانب سے ستمبر 2022 میں معاملہ بے نقاب کئے جانے کے بعد یہ کارووائی شروع کی گئی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ تمام قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے میں ایک ہزار کروڑ روپے لاگتی غیرقانونی تعمیرات کی گئی۔

ممبئی: بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے نیشنل گرین ٹیبونل(ویسٹ) کے فیصلہ کے بعد یہاں جمعہ کے دن لگ بھگ نصف درجن غیرقانونی فلم اسٹوڈیوز کا انہدام شروع کردیا جو ملاڈ کے ساحلی مدھ، ایرنگل، مروے اور بٹی میں تعمیر کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی

 بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ایم پی کیرتی سومیا کی جانب سے ستمبر 2022 میں معاملہ بے نقاب کئے جانے کے بعد یہ کارووائی شروع کی گئی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ تمام قواعد کی کھلی  خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے میں ایک ہزار کروڑ روپے لاگتی غیرقانونی تعمیرات کی گئی۔

 سومیا نے انہدام کے مقام پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ این جی ٹی نے کل (6 اپریل) کو حکم جاری کیا کہ یہ اسٹوڈیوز غیر مجاز ہیں۔ انھو ں نے اجازت کا بیجا استعمال کیا اور 6 ماہ کے لئے عارضی ڈھانچوں کی بجائے مستقل ڈھانچے تعمیر کئے سومیا نے اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ ٹھاکرے کے کرپشن کے غیر قانونی یاد گاروں کا انہدام ہے۔

 انھو ں نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے سابق وزیر ادتیہ ٹھاکرے اور کانگریس کے سابق وزیر اسلم شیخ جو ایک مقامی رکن اسمبلی ہے پر اجازت دینے کا الزام لگایا۔ بی ایم سی کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے سومیا کی شکایت پر معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیا تھا تحقیقاتی رپورٹ فروری 2023 میں داخل کی گئی تھی۔

 بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات میں نتیجہ اخذکیا گیا ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا مگر بی ایم سی پی۔ نارتھ وارڈ میں مختلف متعلقہ محکمہ جات کے نصف درجن بلدی عہدیداروں کی جانب سے طریقہ کار میں غلطیاں کی گئیں۔

بی ایم سی نے 2021 اور 2022 میں مقامی افراد سے چار درجن سے زائد شکایات حاصل کی تھیں جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ساحلی ریگولیٹری زون اور نو ڈیولپمنٹ زون کے تحت علاقوں میں کئی غیر منظورہ فلم شوٹنگ اسٹوڈیوز تعمیر کئے گئے ہیں جب کہ سومیا نے بھی قریب 20 اس نوعیت کے اسٹوڈیوز کی نشاندہی کی تھی۔

 سومیا اور ان کے حامی علامتی اور ہتھوڑے اور کلہاڑی تھامے ہوئے انہدام سے قبل آج صبح علاقے میں پہنچے اور چند مبینہ بلدی عہدیداروں کے ساتھ سروے کیا، تھمس اپ کا نشان بنایا اور بلڈوزر کے ذریعہ کھڑے اسٹوڈیوز کو ملبہ کرتے ہوئے دیکھا۔