مہاراشٹرا

ممبئی میں غیرقانونی مزار اور اطراف کے ڈھانچوں کا انہدام

اس کے انہدام کے لئے بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور ممبئی پولیس کی مدد سے ایک 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔بی ایم سی نے غیرقانونی ڈھانچہ کو ہٹانے مشینری فراہم کی اور ممبئی پولیس نے سیکوریٹی انتظامات کئے۔

ممبئی: ممبئی میں ماہم کے ساحل سے دور غیرمجاز طورپر تعمیر کئے جارہے ایک مزار جیسے ڈھانچہ کو آج ضلع کلکٹریٹ‘ بلدیہ اور پولیس کی ٹیم نے ہٹادیا۔ ممبئی سٹی ریسیڈنٹ کلکٹر سدانند جادھو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مزار اور اس کے اطراف کا ڈھانچہ محکمہ مال کی اراضی پر غیرقانونی طورپر تعمیر کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
انٹرپول کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچالیا
مندر کا غیر مجاز حصہ منہدم پولیس اور مقامی افراد میں جھڑپ (ویڈیو)

 اس کے انہدام کے لئے بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور ممبئی پولیس کی مدد سے ایک 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔بی ایم سی نے غیرقانونی ڈھانچہ کو ہٹانے مشینری فراہم کی اور ممبئی پولیس نے سیکوریٹی انتظامات کئے۔

 دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ کلکٹرکی ٹیم نے آج اس مقام کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے چہارشنبہ کی شام شیواجی پارک میں اپنی تقریر میں اس ڈھانچہ کے بارے میں انتباہ دیا تھا۔

a3w
a3w