تلنگانہ

بال کاٹنے سے انکار، سیلون مالک پر نوجوانوں کا حملہ

یہ سارا واقعہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم نوجوان دکان کے بند ہونے کے وقت دکان میں پہنچے اور بال کاٹنے کامطالبہ کیا جس پر دکان کے مالک نے اس سے انکار کردیا۔

حیدرآباد: دکان کے بند ہونے کے وقت پہنچنے پر بال کاٹنے سے انکار پر سیلون کی دکان کے مالک پر دونوجوانوں نے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے نعیم نگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

 یہ سارا واقعہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم نوجوان دکان کے بند ہونے کے وقت دکان میں پہنچے اور بال کاٹنے کامطالبہ کیا جس پر دکان کے مالک نے اس سے انکار کردیا۔

 جس پر برہمی کے عالم میں ان نوجوانوں نے مل کر دکان کے مالک جس کی شناخت رنجیت کے طورپر کی گئی ہے، کی بُری طرح پٹائی کردی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔اس واقعہ کے بعد دکان کے مالک نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔