دہلی

دہلی ایرپورٹ کے ٹرمنل-1 کی چھت کا انہدام بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ: کھڑگے

کھڑگے نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر کہا، "دہلی ہوائی اڈے کے سانحے کے متاثرین کے تئيں ہماری دلی تعزیت۔ یہ سب لوگ بدعنوان، نااہل اور خود غرض حکومت کا شکار ہوگئے"۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کی چھت گرنے کے حادثے پر جمعہ کےروز وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص انفراسٹرکچر کے انہدام کے لئے بدعنوانی اور مجرمانہ لاپرواہی ذمہ دار ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

کھڑگے نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر کہا، "دہلی ہوائی اڈے کے سانحے کے متاثرین کے تئيں ہماری دلی تعزیت۔ یہ سب لوگ بدعنوان، نااہل اور خود غرض حکومت کا شکار ہوگئے”۔

انہوں نے کہا کہ "مودی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں ناقص انفراسٹرکچر کی تباہی، بنیادی ڈھانچوں کے تاش کے پتوں کی طرح گرنے کے لیے بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت ذمہ دار ہے”۔

کھڑ گے نے متعدد بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی فہرست بھی درج کی جن کی مودی حکومت نے بہت زیادہ تشہیر کی تھی جو اس طرح کے بہتر طریقے سے نہیں چل سکے جیسا کہ حکمران پارٹی چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا، "دہلی ہوائی اڈے (T1) کی چھت کا گرنا، جبل پور ہوائی اڈے کی چھت گرنا، اجودھیا کی نئی سڑکوں کی ابتر حالت، رام مندر کا رساؤ، ممبئی ٹرانس ہاربر لنک روڈ میں دراڑیں، 2023 اور 2024 میں بہار میں گرنے والے 13 نئے پل، پرگتی میدان۔ گجرات میں سرنگ کا ڈوبنا، موربی پل گرنے کا سانحہ، یہ چند ایسی مثالیں ہیں جو مودی جی اور بی جے پی کے "عالمی معیار کا انفراسٹرکچر” بنانے کے دعوؤں کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا، ” جب مودی جی نے 10 مارچ کو دہلی ایئرپورٹ T1 کا افتتاح کیا، تو انہوں نے خود کے بارے میں کہا تھا، "دوسری مٹی کا انسان…”

انہوں نے مزید کہا، "یہ تمام جھوٹی بہادری اور بیان بازی صرف انتخابات سے پہلے پروجیکٹوں کے ربن کاٹنے کی رسومات میں جلدی کرنے کے لیے مخصوص تھی۔”

واضح رہے کہ ہوا بازی کے وزیر کے میڈیا کو دیے گئے بیان کے مطابق، دہلی ہوائی اڈے کے حادثے میں ایک شخص کی موت اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہيں، اس کے علاوہ ٹرمنل کا آپریشن دوپہر 2 بجے تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w