مہاراشٹرا

مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بند

مراٹھواڑہ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) حالات کی نگرانی کے لیے بیڑپہنچ گئے ہیں۔ کرفیو کا حکم تمام قومی شاہراہوں پر بیڑ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تمام تعلقہ ہیڈ کوارٹر سے پانچ کلومیٹر کی حد تک اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔

بیڑ: مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن پر جاری احتجاج کی وجہ سے بیڑ ضلع میں چہارشنبہ تک انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔ اتوار کی آدھی رات سے یہاں احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔ سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ضلع کلکٹر اور مجسٹریٹ دیپا مدھول منڈے نے پیر کی رات 8 بجے فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

چیف منسٹر کی ملاقات کے بعد ان پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بیڑمیں یکم نومبر تک انٹرنیٹ خدمات بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ ایس آر پی ایف کے پانچ یونٹ بیڑ میں داخل ہوئے ہیں۔ رات کے وقت بیڑ ایس ٹی ڈپو کی کئی بسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

مراٹھواڑہ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) حالات کی نگرانی کے لیے بیڑپہنچ گئے ہیں۔ کرفیو کا حکم تمام قومی شاہراہوں پر بیڑ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تمام تعلقہ ہیڈ کوارٹر سے پانچ کلومیٹر کی حد تک اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔ ستارہ میں منوج جارنگے پاٹل کی تحریک کی حمایت میں آج ستارہ ضلع میں بند کی کال دی گئی ہے۔

مراٹھا کرانتی مورچہ کے کنوینر نے اس بند کو انتہائی پرامن طریقے سے کرنے کی اپیل کی ہے۔ مراٹھا مظاہرین نے سولاپور کے موہول تعلقہ میں کھنڈالی پاٹی کے نزدئج آتشزنی کی۔ مراٹھا مظاہرین نے سولاپور-پنے ہائی وے کو ٹائر جلا کر بند کر دیا تھا۔

 سولاپور-پنے ہائی وے جام کی وجہ سے ٹریفک کچھ دیر کے لیے رک گیا۔ اس کے علاوہ پمپری چنچواڑ سے پنڈھر پور جانے والی بس کو بھی جلا دیا گیا ہے۔ اس بس کے مسافروں کو نیچے اتار دیا گیا جس کے بعد بس کو آگ لگا دی گئی۔

a3w
a3w