مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کیخلاف مظاہرہ

سرکاری کمپاؤنڈ کے قریب ریلی نے تل ابیب کے وسط میں ٹریفک میں خلل ڈالا۔ ہجوم نے قومی پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

تل ابیب: اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے مسلسل 31ویں ہفتے بھی جاری رہے اور گزشتہ روز بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

اسرائیلی ٹیلی ویژن کی رپورٹوں میں تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ بتائی گئی ہے، جو پچھلے ہفتے کے آخر میں بتائی گئی تعداد کا نصف ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 150 مقامات پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سرکاری کمپاؤنڈ کے قریب ریلی نے تل ابیب کے وسط میں ٹریفک میں خلل ڈالا۔ ہجوم نے قومی پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

اصلاحات کے خلاف مظاہرے اس لیے ہو رہے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو روکنا اور دائیں بازو کی حکومت کو ججوں کی تقرری میں مزید اختیارات دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

 جو جولائی میں پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بل کی منظوری کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ اس کے نفاذ سے ججوں کی حکومتی فیصلوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی جنہیں وہ غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔