ایشیاء

عمران خان نے قوم کو بے وقوف بنایا: مریم نواز

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل قمرجاوید باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ریٹائر ہوتے ہی اس شخص نے جنرل کے خلاف بولنا شروع کردیا۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے منگل کے دن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی کہ انہوں نے یہ کہتے ہوئے ”قوم کو اُلو بنایا“ کہ امریکہ کی تائیدی سازش کے ذریعہ انہیں اقتدار سے بے دخل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی ترقی کیلئے عمران خان کو5 سال جیل میں رکھنا ضروری : پاکستانی وزیر
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ

لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اب سازش کا بیانیہ واپس لے لیا ہے۔ سماء ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ مریم نواز نے پھر کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) سے معاہدہ نہ کیا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا۔

 عمران خان کی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی‘ پاکستان کو سری لنکا بنتا دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا بیان ہمیشہ کے لئے زماں پارک میں دفن ہوگیا ہے۔ اس شخص نے ملک کو کئی ماہ تک بے وقوف بنایا۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل قمرجاوید باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ریٹائر ہوتے ہی اس شخص نے جنرل کے خلاف بولنا شروع کردیا۔

 پاکستان مسلم لیگ نواز قائد نے عمران خان کی جیل بھرو مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت قوم کو متحد کرکے پرامن پاکستان کی طرف بڑھنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 10لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ وفا نہیں ہوا۔

a3w
a3w