تلنگانہ

تلنگانہ:سدی پیٹ میں ٹرانسفارمر پھٹ پڑنے سے آگ، وزیر پونم پربھاکرکا دورہ،صورتحال کا جائزہ

وزیرموصوف کے ساتھ ضلع کلکٹر پرشانت پاٹل اور محکمہ بجلی اور فائر بریگیڈ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکرنے سدی پیٹ کے پاور اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں کل شب ٹرانسفارمر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی تھی اوربجلی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

وزیرموصوف کے ساتھ ضلع کلکٹر پرشانت پاٹل اور محکمہ بجلی اور فائر بریگیڈ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

پونم پربھاکرنے عہدیداروں سے اس واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور اس موقع پر حکام کو گھریلو، تجارتی مقاصدکے ساتھ ساتھ زرعی ضروریات کیلئے بغیر کسی رکاوٹ بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ گھریلو صارفین اور کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بجلی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کی جائے گی۔

حادثہ کے فوراً بعد حیدرآباد سے ٹرانسکو ڈائرکٹر جگت ریڈی، ضلع کلکٹر اور محکمہ بجلی کے ایس ای اور فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے اور متصل ٹرانسفارمر تک آگ کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کئے اور قریبی ٹرانسفارمر سے گھر میں بجلی بحال کی۔

انہوں نے کہا کہ کھیتوں کو بھی سپلائی آج صبح 5 بجے بحال کردی گئی۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ حکام کو اس واقعہ کی وجوہات جاننے اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

a3w
a3w