ملیکا سارا بھائی کی شرکت پر رامپا مندر میں ڈانس فیسٹول کی اجازت سے انکار
مرکزی وزیر ساحت جی کشن ریڈی نے ورنگل کے قریب رامپا مندر میں ڈانس فیسٹول کی اجازت دینے سے اس لئے انکار کردیا کیونکہ اس فیسٹول میں مشہور رقاصہ ملیکا سارا بھائی شرکت کرنے والی تھیں۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر ساحت جی کشن ریڈی نے ورنگل کے قریب رامپا مندر میں ڈانس فیسٹول کی اجازت دینے سے اس لئے انکار کردیا کیونکہ اس فیسٹول میں مشہور رقاصہ ملیکا سارا بھائی شرکت کرنے والی تھیں۔
کاکتیہ ہیرٹیج ٹرسٹ کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہ الزام عائد کیا۔ ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی بی وی پاپا راؤ نے کہا کہ اگرچیکہ ہفتہ کے روز یہ پروگرام منعقد ہوا مگر یہ ورنگل ٹاؤن کے ایک مختلف پروگرام پر تھا۔
ان کے ان الزامات پر ردعمل کیلئے مرکزی وزیر کشن ریڈی دستیاب نہیں ہوپائے۔ مشہور رامپا مندر کو یونیسکو کی ہیرٹیج کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور ٹرسٹ نے دوماہ قبل مندر میں رامپا فیسٹول کے انعقاد کی اجازت کیلئے آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا کو درخواست دی تھی۔
پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے راؤ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر ریڈی نے سارا بھائی کی شرکت کی صورت میں پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ورنگل میں سارا بھائی نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ واقعہ ان کی ہندو توا سے سیاسی مخاصمت سے پیش آیا۔