تلنگانہ

آندھرا کو منتقل 495 کروڑ تلنگانہ کو واپس کئے جائیں: ہریش راؤ

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی حکومت سے سی ایس ایس کے تحت تلنگانہ کو منظورہ 495 کروڑ روپے کے فنڈس کو جسے آندھراپردیش منتقل کیا گیا تھا، واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی حکومت سے سی ایس ایس کے تحت تلنگانہ کو منظورہ 495 کروڑ روپے کے فنڈس کو جسے آندھراپردیش منتقل کیا گیا تھا، واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آج مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ سال 2014-15 میں سنٹر اسپانسرڈ اسکیمس (سی ایس ایس) کے تحت تلنگانہ کو 495 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے اور غلطی سے یہ رقم آندھرا پردیش کو جاری کردئیے گئے۔

ان رقومات پر تلنگانہ کا حق تھا اور ہے مگر گذشتہ 9سال سے کئی بار نمائندگی کے باوجود اِن رقومات کو تلنگانہ کو واپس نہیں کیا جارہا ہے۔ ہریش راؤ نے تحریرکیا کہ2014 میں آندھرا پریش کی تقسیم اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مرکز سے جاری کئے جانے والے فنڈس کو آبادی کے تناسب سے دونوں ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مگر غلطی سے سال 2014-15 میں سی ایس ایس کے تحت یہ تمام رقم کو آندھرا پردیش کے کھاتہ میں جمع کردیا گیا۔ تلنگانہ کے حصہ کے 495 کروڑ روپے بھی آندھرا پردیش کے کھاتہ میں جمع کردئیے گئے، جس کی وجہ سے تلنگانہ کو نقصان اٹھانا پڑا۔

گذشتہ 8سالوں سے ہم مرکزی وزرات فینانس سے اس غلطی کی اصلاح کرنے اور تلنگانہ کے حصہ کے 495 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں ہریش راؤ نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کو اس معاملہ میں شخصی دلچسپی لیتے ہوئے تلنگانہ کے حصہ کے495 کروڑ کی عاجلانہ اجرائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

a3w
a3w