پولیس حراست میں گینگسٹر کی ریل بنانے پر 3 عہدیدار معطل
اترپردیش کے ضلع دیوریا میں پولیس مڈھ بھیڑ میں زخمی اور پولیس سیکورٹی میں اسپتال میں داخل ایک شاطر گینگسٹ کے ذریعہ ریل بنانے اور اس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک داروغہ سمیت دو سپاہیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا میں پولیس مڈھ بھیڑ میں زخمی اور پولیس سیکورٹی میں اسپتال میں داخل ایک شاطر گینگسٹ کے ذریعہ ریل بنانے اور اس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک داروغہ سمیت دو سپاہیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ سرولی علاقے کے بھرولی گاؤں باشندہ گینگسٹر نتیش یادو عرف رفتار شاطر بدمعاش ہے۔ اور وہ کچھ نوجوان کو اپنےگینگ میں شامل کر کے جرائم کو انجام دیتا تھا۔اس کے خلاف لوٹ، چھنوتی، رنگداری وغیرہ کے کے مقدمات تھانوں میں درج ہیں۔
گذشتہ بدھ کو اس کی لار پولیس اور ایس او جی کی جوائنٹ ٹیم کے ساتھ مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ جس میں اس کےپیر میں گولی لگنے کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا اور علاج کے لئے پولیس حراست میں مڈیکل کالج دیوریا لایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اسی وقت گینگسٹر کے دو ساتھیوں نے گینگسٹر کے اشارے پر اس کا ویڈیو شوٹ کیا اور ریل بنا کر انسٹا گرام پر اپلوڈ کردیا۔ اس کے پانچ ساتھیوں کا چلتی کار کا پھاٹک کھول کر اسٹنٹ کرنے و میڈیکل کالج میں علاج کے لئے گینگسٹر کو لے جانے کا وڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جس میں لکھا ہے مسٹر رفتار یادو 307 کچھ وقت لگے گا پھر لوٹیں گے۔
پولیس نے ویڈیو شوٹ کرنے والے دو ملزمین گولو یادو اور اتل راؤ کی شناخت کر گرفتار کرلیا ہے اور دونوں کو آج جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی سنکلپ شرما نے کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں سب انسپکٹر کندن پٹیل، سپاہی رویندر پرتاپ یادو اور امت یادو کو معطل کردیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔