شمالی بھارت

پیدائش کے فوری بعد برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی

اترپردیش کے سرکاری دواخانوں میں نومولود بچوں کو اب زچگی کے فوری بعد برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری ہوجائے گا۔

نئی دہلی: اترپردیش کے سرکاری دواخانوں میں نومولود بچوں کو اب زچگی کے فوری بعد برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری اسپتال میں 24 مریضوں کی موت
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے: سپریم کورٹ
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم

ماں باپ کو اس کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کیلئے حکومت اترپردیش نے اپنے ماں نوجات ٹریکنگ ایپ کو برتھ رجسٹریشن سے جوڑدیاہے۔

ڈائرکٹریٹ سینسیس آپریشن لکھنو نے حکومت اترپردیش کے نیشنل ہیلت مشن‘یونیسیف اور رجسٹرارجنرل آف انڈیا کے دفتر دہلی سے شراکت داری کی ہے۔

پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت پارتھاسارتھی سین شرما نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت اترپردیش پہلی ریاست بن گئی ہے جو بچوں کی پیدائش کے فوری بعد اندراج کررہی ہے۔

a3w
a3w