ایشیاء
بنگلہ دیش میں ریزرویشن اصلاحات کے خلاف احتجاج میں 147 افراد ہلاک
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے اتوار کو کہا کہ ریزرویشن مخالف حالیہ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 147 لوگ مارے گئے ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے اتوار کو کہا کہ ریزرویشن مخالف حالیہ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 147 لوگ مارے گئے ہیں۔
وزیر نے یہ اطلاع سکریٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق’مرنے والوں میں پولیس، (حکمران) عوامی لیگ کے رہنما اور کارکنان، طلباء اور مختلف پیشوں کے لوگ شامل ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی تعداد اور ان کی تفصیلات جاننے کے لیے تصدیق کا کام جاری ہے۔