آندھرا میں پرامن پولنگ کو یقینی بنانے ایک لاکھ پولیس جوانوں کی تعیناتی
وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہول گاندھی، چیف منسٹر جگن موہن ریڈی اور دیگر کئی سرکردہ سیاسی قائدین کے پرجوش تقاریر کے ساتھ تیز وتند انتخابی مہم کے اختتام کے بعد آندھرا پردیش،13 مئی پیر کو اسمبلی کی 175 اور لوک سبھا کی 25 نشستوں کے لئے بیک وقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔

امراوتی: وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہول گاندھی، چیف منسٹر جگن موہن ریڈی اور دیگر کئی سرکردہ سیاسی قائدین کے پرجوش تقاریر کے ساتھ تیز وتند انتخابی مہم کے اختتام کے بعد آندھرا پردیش،13 مئی پیر کو اسمبلی کی 175 اور لوک سبھا کی 25 نشستوں کے لئے بیک وقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔
وائی ایس آر سی پی کے صدر و چیف منسٹر جگن (پلی ویندولہ) ٹی ڈی پی سپریمو این چندرا بابو نائیڈؤ(کپم)، جنا سینا پارٹی کے سربراہ واداکار پون کلیان،(پتھا پورم) اور دیگر اہم قائدین، اسمبلی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہیں۔
اے پی کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا،(کڑپہ سے) جو چیف منسٹر جگن کی بہن بھی ہیں اور صدر ریاستی بی جے پورندیشوری(راجہ مہندرا ورم) اور دیگر لوک سبھاانتخابات میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی، ریاست کی 175 اسمبلی اور لوک سبھا کی 25 نشستوں سے مقابلہ کررہی ہے۔
این ڈی اے پارٹنرس میں نشستوں کی تقسیم کے بعد ٹی ڈی پی کو اسمبلی کی 144اور لوک سبھا کی 17 نشستیں مختص کی گئی جبکہ بی جے پی لوک سبھا کی 6 اور اسمبلی کی 10نشستوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ جنا سینانے لوک سبھا کے2اور اسمبلی کے 21 حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران وائی ایس آر سی پی کی حکومت نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں فلاحی اسکیمات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ جگن نے این ڈی اے کی ناکامیوں کوبھی اجاگر کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم مودی، امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ انتخابی دورے کرتے ہوئے تقاریر کیں۔
کانگریس صدر ملکارجن کھر گے نے پارٹی امیدواروں کی تائید میں مہم چلائی الیکشن کمیشن نے ریاست میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے1.06لاکھ پولیس جوانوں کو تعینات کیا ہے۔ ان میں کرناٹک کے 3500، ٹاملناڈو کے 4500 پولیس ملازمین،1614سابق فوجی اور 246 ریٹائرڈ پولیس اہلکار اور دیگرشامل ہیں۔
ریاست میں رائے دہی کا عمل صبح7بجے سے 6بجے شام تک رہے گا جبکہ چند حلقوں میں 2گھنٹے قبل4بجے شام رائے دہی ختم ہوجائے گی۔ ریاست بھر میں جملہ 4.14 کروڑ رائے دہندے ہیں جن میں 2.02 کروڑ مرد اور2.01 کروڑ خاتون، 3421مخنث، اور68,185 سرویس رائے دہندے شامل ہیں، لوک سبھا کی 25 نشستوں کیلئے454اور اسمبلی کیلئے2387 امیدوار میدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینا نے یہ بات بتائی۔