آندھراپردیش

اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

این ڈی اے نے حالیہ دنوں اسمبلی اور پارلیمنٹ کی نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے۔ اس مفاہمت کی رو سے بی جے پی، لوک سبھا کی 6 اور اسمبلی کی 10نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ ٹی ڈی پی لوک سبھا کی 17 اور اسمبلی کی 144 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے جمعہ کے روز آندھرا پردیش میں لوک سبھا کے 13 حلقوں کیلئے پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
’نئے جوش سے عوام کی خدمت کیلئے جیل سے باہر آؤں گا‘

اس فہرست میں وائی ایس آر سی پی کے منحرف 2 ایم پیز کے نام بھی شامل ہیں۔ سابق چیف منسٹر و ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈؤ نے 11اسمبلی حلقوں کیلئے پارٹی کی تیسری فہرست بھی جاری کی ہے۔

ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ13 مئی کو منعقد ہوں گے۔ ٹی ڈی پی نے نرسا راؤ پیٹ حلقہ لوک سبھا کے وائی ایس آر سی پی کے رکن پارلیمنٹ ایل سری کرشنا دیورایا لو کو اُسی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے جبکہ وائی ایس آر کے رکن راجیہ سبھا (منحرف ہو کر ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئے) وی پربھاکر ریڈی، حلقہ نیلور سے مقابلہ کریں گے۔

ٹی ڈی پی نے اب تک اسمبلی کے 139 اور لوک سبھا کے13 حلقوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اسمبلی کے مزید5 اور لوک سبھا کے مزید4 حلقوں کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان باقی ہے۔

ریاست اے پی میں این ڈی اے سے مفاہمت کے بعد ٹی ڈی پی اسمبلی کی144 اور لوک سبھا کی17حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔

این ڈی اے نے حالیہ دنوں اسمبلی اور پارلیمنٹ کی نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے۔ اس مفاہمت کی رو سے بی جے پی، لوک سبھا کی 6 اور اسمبلی کی 10نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ ٹی ڈی پی لوک سبھا کی 17 اور اسمبلی کی 144 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔

اس معاہدہ کے تحت فلم اداکار سے سیاست داں بنے پون کلیان کی جماعت جنا سینا لوک سبھا کے2اور اسمبلی کے 21حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔ اے پی میں لوک سبھا کی جملہ نشستیں 25 ہیں جبکہ اے پی اسمبلی 175 نشستوں پر مشتمل ہے۔