دہلیسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

دیسی جگاڑ : موٹر سائیکل کو آٹو میں تبدیل کر دیا گیا، لوگ حیران رہ گئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان دنوں ایک منفرد موٹر سائیکل کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل کے ساتھ ایک انوکھا امتزاج بنایا گیا ہے جس سے یہ کم و بیش آٹو جیسا ہے۔

دہلی: تازہ ترین وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے موٹر سائیکل کے ساتھ ایسا انتظام کر دیا ہے کہ دو کی بجائے پانچ افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

جدوجہد اور مشکلات زندگی کے سب سے بڑے استاد ہیں۔ محدود وسائل کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور، نچلے طبقے کے لوگ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرتے ہیں۔

اسے مجبوری کہیں یا اختراع، انوکھے جگاڑ کی ویڈیوز اکثر انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتی ہیں۔ تازہ ترین وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے موٹر سائیکل کے ساتھ ایسا انتظام کیا ہے کہ اس پر دو کے بجائے پانچ افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان دنوں ایک منفرد موٹر سائیکل کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل کے ساتھ ایک انوکھا امتزاج بنایا گیا ہے جس سے یہ کم و بیش آٹو جیسا ہے۔

ایک اضافی ساخت کے ساتھ موٹر سائیکل میں کئی سیٹیں شامل کی گئی ہیں۔ یہی نہیں، اوپر چھت کا بھی انتظام ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور موٹر سائیکل سے بنی آٹو نما انوکھی گاڑی میں پانچ مسافروں کو لے جا رہا ہے۔

اس آٹو نما موٹرسائیکل کو کہاں اور کب چلایا جا رہا ہے اس کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہے لیکن یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایکس یوزرس پوسٹ پر طرح طرح کے ردعمل بھی دے رہے ہیں۔ زیادہ تر صارفین جگاڈ کو دیسی کہہ کر ٹیلنٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔

a3w
a3w