مشرق وسطیٰ
کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول میں ایک شخص نے ایس یو وی گھسادی، 9 افراد ہلاک
کینیڈا کے وینکوور میں لاپو لاپو فلپینو فیسٹویل میں 9 افراد اُس وقت ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے جب ایک گاڑی بھیڑ میں گھس آئی۔

وینکوور (آئی اے این ایس) کینیڈا کے وینکوور میں لاپو لاپو فلپینو فیسٹویل میں 9 افراد اُس وقت ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے جب ایک گاڑی بھیڑ میں گھس آئی۔
وینکوور کے محکمہ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ حکام نے توثیق کی کہ وینکوور کا رہنے والا 30 سالہ شخص سی آر ایم کی ایس یو وی چلارہا تھا۔
یہ گاڑی ہفتہ کی رات 8بجے کے بعد فیسٹیول میں گھس آئی۔ گاڑی چلانے والا پولیس تحویل میں ہے۔
محکمہ پولیس نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ 9افراد ہلاک ہوئے۔ ایک شخص نے کل رات لاپو لاپو فیسٹیول میں گاڑی گھسادی تھی۔ وینکوور پولیس تحقیقات کررہی ہے۔