دہلی

مختصر بہتری کے باوجود دہلی کی آب و ہوا پھر خراب، اے کیو آئی 292 پہنچا

ہفتے کے آغاز میں مختصر راحت کے بعد جمعہ کو دہلی میں آب و ہوا کا معیار ایک بار خراب ہوگیا اور شہر کی ہوا دوبارہ ’خراب‘ زمرے میں چلی گئی۔ گاڑیوں سےنکلنے والی گیس اور پڑوسی این سی آر اضلاع سے آنے والی آلودگی بدستور دارالحکومت کی فضا پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ہفتے کے آغاز میں مختصر راحت کے بعد جمعہ کو دہلی میں آب و ہوا کا معیار ایک بار خراب ہوگیا اور شہر کی ہوا دوبارہ ’خراب‘ زمرے میں چلی گئی۔ گاڑیوں سےنکلنے والی گیس اور پڑوسی این سی آر اضلاع سے آنے والی آلودگی بدستور دارالحکومت کی فضا پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست


جمعہ کی صبح دہلی کے باشندوں کو نسبتاً قدرے صاف ہوا کا احساس ہوا، تاہم آلودگی کی سطح بدستور ’خراب‘ درجے میں رہی۔ سرکاری سیمیر ایپ کے مطابق صبح 6:05 بجے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 292 ریکارڈ کیا گیا، جو محدود بہتری تو ظاہر کرتا ہے مگر صحت سے متعلق خدشات برقرار رکھتا ہے۔


شہر کے کئی آلودگی کے مراکز میں اے کیو آئی کی بلند سطح برقرار رہی۔ علی پور میں اے کیو آئی 327، بوانا میں 381، جبکہ آنند وہار اور چاندنی چوک میں بالترتیب 395 اور 356 درج کیا گیا، جس کے باعث یہ تمام علاقے ’انتہائی خراب‘ زمرے میں رہے۔


تاہم دارالحکومت کے کچھ دیگر حصوں میں نسبتاً بہتر ہوا ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر میں غیر یکساں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔


اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے فضائی معیار میں مسلسل بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت اسٹیج-IV کے اقدامات واپس لے لیے تھے۔


اس کے علاوہ دہلی حکومت نے ’نو پی یو سی سی، نو فیول‘ مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ گاڑیوں کے اخراج سے متعلق قواعد کی سال بھر پابندی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔