یوروپ

قطر ایئرویز کی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے، 12 مسافر زخمی

ڈبلن ہوائی اڈے کے آپریٹر ڈی اے اے کے مطابق، بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کو ترکی کے اوپر پرواز کے دوران جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن: دوحہ سے ڈبلن جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں اتوار کو شدید جھٹکوں سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

ڈبلن ہوائی اڈے کے آپریٹر ڈی اے اے کے مطابق، بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کو ترکی کے اوپر پرواز کے دوران جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی اے اے کے میڈیا ریلیشنز منیجر گریم میک کیوین نے کہا ’’دوحہ سے قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر017 آج دوپہر 1 بجے (1200 جی ایم ٹی) سے کچھ دیر پہلے شیڈول کے مطابق ڈبلن ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کر گئی‘‘۔

میک کیوین نے کہا کہ ’’ لینڈنگ کے وقت چھ مسافر اور عملہ کے چھ افراد زخمی ہونے کی اطلاع کے سبب ہوائی اڈے پولیس اور فائر بریگیڈ اور بچاؤ محکمہ سمیت ہنگامی خدمات طیارے پہنچی۔‘‘

ڈی اے اے کے مطابق اس سے ہوائی اڈے پر آپریشنز متاثر نہیں ہوا۔

یہ واقعہ سنگاپور ایئر لائنز کی لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز میں شدید جھٹکوں کے چند روز بعد پیش آیا۔

واقعے میں ایک مسافر ک موت اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سوورنابھومی ایئرپورٹ پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

a3w
a3w