آندھراپردیش

باپ کی موت کے باوجود بیٹا انٹرمیڈیٹ امتحان تحریرکرنے پہنچ گیا

غم سے نڈھال رام سائی کو اس کے رشتہ داروں اور لکچررس نے ہمت دلائی اور اسے امتحان دینے کے لئے راضی کیا۔ انہوں نے سمجھایا کہ اس کے باپ کا بھی یہی خواب ہوتا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرے۔ اس حوصلہ افزائی کے بعد رام سائی آنکھوں میں آنسو لئے امتحانی مرکز پہنچا اور امتحان تحریر کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں بے مثال ہمت کا مظاہرہ کیا۔ باپ کی موت کے باوجود یہ لڑکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے امتحانی مرکز پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق ضلع کے سنگم منڈل مستقرسے تعلق رکھنے والے کے سائی کے باپ کی گزشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ رام سائی کا اہم سالانہ امتحان بھی اگلی صبح تھا۔

غم سے نڈھال رام سائی کو اس کے رشتہ داروں اور لکچررس نے ہمت دلائی اور اسے امتحان دینے کے لئے راضی کیا۔ انہوں نے سمجھایا کہ اس کے باپ کا بھی یہی خواب ہوتا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرے۔ اس حوصلہ افزائی کے بعد رام سائی آنکھوں میں آنسو لئے امتحانی مرکز پہنچا اور امتحان تحریر کیا۔

طالب علم کے ارکان خاندان کے مطابق باپ کی آخری رسومات بیٹے کے امتحان سے واپسی کے بعد ادا کی گئی۔