یوروپ

روس کا پرسونل سربراہ فوجداری مقدمات میں گرفتار

رپورٹ کے مطابق کزنیتسوف کے کام کی جگہ اور رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی۔ فوجداری مقدمے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے مین پرسونل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف کو مجرمانہ مقدمات میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق کزنیتسوف کے کام کی جگہ اور رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی۔ فوجداری مقدمے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کزنیتسوف 2010 سے 2023 تک روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے 8ویں ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔

a3w
a3w