آندھراپردیش

39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا

آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حالیہ اسمبلی الیکشن میں 39.37 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بوجود اس کا عملاً صفایا ہوگیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حالیہ اسمبلی الیکشن میں 39.37 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بوجود اس کا عملاً صفایا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل

حکمراں جماعت نہ صرف اقتدار سے محروم ہوگئی بلکہ ٹی ڈی پی۔ جنا سینا اوربی جے پی اتحاد نے اسے ذلت آمیز شکست دے دی اور وائی ایس آر سی پی کو صرف11اسمبلی نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ2019 کے انتخابات میں یہی جماعت نے 175 رکنی اسمبلی کی 151 نشستیں جیتی تھیں۔

ٹی ڈی پی، جنا سینا، بی جے پی اتحاد، اس الیکشن میں گیم چینجر ثاب ہوا۔ اس اتحاد نے 55.32فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرائی۔ ٹی ڈی پی کی زیر قیادت اتحاد نے اسمبلی کی164 نشستوں پر قبضہ کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی کو اقتدار سے بیدخل کرد یا۔

تلگودیشم پارٹی نے جو144 نشستوں سے مقابلہ کیا تھا، 45.60 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ135 اسمبلی حلقوں پر کامیابی کا پرچم لہرایا۔ اس کا اسٹرائک ریٹ صدفیصد رہا۔ اداکار پون کلیان کی جنا سینا پارٹی نے 21حلقوں سے مقابلہ کیا تھا اور اس نے تمام21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور اس کا ووٹ شیئر6.86 فیصد رہا۔

بی جے پی نے 10 کے منجملہ8 حلقوں سے کامیابی حاصل کی اس کا ووٹ شیئر صرف2.86 فیصد رہا۔ 2019 کے الیکشن میں بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی نے مل کر مقابلہ کیا تھا جبکہ جنا سینا نے بی ایس پی، بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ الیکشن لڑی تھی۔

اس وقت وائی ایس آر سی پی نے 49.95 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اس نے151 نشستوں پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ ٹی ڈی پی23 نشستوں تک محدود ہوگئی تھی اور تب ٹی ڈی پی کا ووٹ شیئر39.17 فیصد رہا جبکہ جنا سینا نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کا ووٹ شیئر5.53فیصد تھا۔ بی جے پی کو ایک نشست پر بھی کامیابی نہیں ملی تھی اس کا ووٹ شیئر محض0.84 فیصد رہا۔ اس بارلوک سبھاالیکشن میں ٹی ڈی پی نے 17 کے منجملہ16 حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔

بی جے پی کو لوک سبھا کی6 نشستیں مختص کی گئی تھیں جن میں بھگوا جماعت نے 3 پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنا سینا نے 2 پر مقابلہ کیا اور دونوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ لوک سبھا الیکشن میں وائی ایس آر سی پی کا ووٹ شیئر، ٹی ڈی پی سے زیادہ رہا ہے۔

اس الیکشن میں ٹی ڈی پی کو37.79 فیصد ووٹ ملے جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا ووٹ شیئر39.61 فیصد رہا مگر اس کے باوجود جگن کی پارٹی کو لوک سبھاکی صرف4 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔

بی جے پی کو 11.28 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جنا سینا نے 4.36 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اس اتحاد کا ووٹ شیئر53.34 فیصد رہا جو اسمبلی الیکشن میں محصلہ ووٹ شیئر سے 2فیصد کم ہے۔

a3w
a3w