حیدرآباد

تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں: مولانا صابر پاشاہ قادری

لینگویجز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ اگر باشعور اور کار آمد نوجوان تیار کرنے ہیں تو ان کے لیے معیاری تعلیم کی سہولت مفت یا قابلِ رسائی ہونی چاہیے۔

حیدرآباد: لینگویجز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ اگر باشعور اور کار آمد نوجوان تیار کرنے ہیں تو ان کے لیے معیاری تعلیم کی سہولت مفت یا قابلِ رسائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
نکاح انسانی فطرت کی تکمیل اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے – فکری نشست سے مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد: نبی کریم ﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ آپ کی تعلیمات پر عمل ہے – مغل پورہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات
حیدرآباد کا فینانشیل ڈسٹرکٹ — شہر کے اندر ایک نیا شہر، کرایوں میں زبردست اضافہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند
حیدرآباد: محبت رسول ﷺ کا حقیقی پیمانہ اطاعت و احترام ہے، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا

انہوں نے زور دیا کہ تعلیم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی سماجی، معاشرتی یا طبقاتی تفریق کا شائبہ تک نہ ہو۔ مولانا صابر پاشاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور نوجوانوں کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ ملک و ملت کی خدمت کر سکیں۔

مولانا صابر پاشاہ نے کہا کہ "میں چونکہ محکمہ تعلیمات سے وابستہ ہوں، اس لیے ہمیشہ نوجوانوں کو علم اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہوں۔ والدین، اساتذہ اور سرکاری اداروں کو چاہیے کہ تعلیم و ٹیکنالوجی کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں تاکہ ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر ممکن ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، یہ فرد کو شعور، بصیرت اور مسائل کے حل کی صلاحیت عطا کرتی ہے۔ جبکہ ٹیکنالوجی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کا ذریعہ ہے۔ آج کے دور میں دونوں کا امتزاج ہی کسی ملک کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔”

مولانا نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "آج کی دنیا میں معیاری تعلیم کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ نوجوان اگر تعلیم اور ہنر میں مہارت حاصل کریں تو نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا مستقبل بھی سنوار سکتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے اور تعلیمی شعبے میں آن لائن لرننگ، فاصلاتی تعلیم اور ای-لرننگ نے طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔

مولانا صابر پاشاہ نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی وہ بنیادی عناصر ہیں جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے تعلیم اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں تاکہ ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا کیا جا سکے۔