مشرق وسطیٰ

تعلقات کی بحالی، سعودی سفیر بھی تہران پہنچ گئے

سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی تہران پہنچ گئے ہیں، یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تہران: چین کی ثالثی کی بدولت ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے سعودی عرب کے دورہ کے بعد اب سعودی عرب کے نئے سفیر تہران بھی پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی تہران پہنچ گئے ہیں، یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے سفیروں کا تبادلہ مارچ میں چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے چند ماہ بعد ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق علی رضاعنایتی ایک نئی سفارتی ٹیم کے ہمراہ سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ وہ ایرانی ناظم الامور کی جگہ لیں گے جو جون میں ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کے بعد سے اس کا نظم ونسق سنبھال رہے تھے۔

علی رضا عنایتی نے سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی تھی، ایرانی صدر نے علاقائی اور سلامتی کے شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کی اہمیت پر زور دیا اور تہران اورالریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

سعودیہ اور ایران نے مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل ہونے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب نے سنہ 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات ختم کردیئے تھے۔

a3w
a3w