حیدرآباد

ڈی جی پی انجنی کمار نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ٹیلی کانفرنس کے دوران انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم و بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ تال میل برقرار رکھیں اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے پرامن انصرام کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ڈی جی پی انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رائے شماری کے مراکز پر سیکورٹی میں اضافہ کریں۔ انجنی کمار نے ہفتہ کے روز ریاست کے کمشنران پولیس اور ضلع ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
نئے چیالنجس کا سامنا کرنے تیار رہیں: انجنی کمار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

 انہوں نے پولیس عہدیداروں کو مراکز کے باہر چوکسی اختیار کرنے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور عہدیداروں کو سنٹر کے اندر بھی توجہ دینا چاہئے۔ آخری مرحلہ کے ووٹوں کی گنتی کے موقع پر مراکز کے باہر عوام میں جوش وجذبہ پیدا ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔

اس موقع پر پولیس کو مزید چوکس اور محتاط رہنا ہوگا۔ مراکز رائے شماری کے قریب کسی کو بھی اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔پولیس پیکٹس کے ساتھ اضافی دستوں کو بھی تیار حالت میں رکھنا ہوگا۔

 ٹیلی کانفرنس کے دوران انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم و بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ تال میل برقرار رکھیں اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے پرامن انصرام کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنا چاہئے۔ ریاست میں پولنگ کا مرحلہ پرامن طور پر گزر گیا۔ اب آخری دو یا ت ین دن بھی نظم وضبط کو برقرار  رکھنے کیلئے پولیس کو مزید چوکس رہنا چاہئے۔