مندر کے روبرو ہندو تنظیموں کا دھرنا، ہجوم کو منتشر کرنے پولیس کا لاٹھی چارج (ویڈیو)
جڑواں شہر سکندرآباد میں ایک مندر میں مورتی کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف وی ایچ پی‘ بجرنگ دل اور دیگرہندو تنظیموں کے کارکنوں کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں لاٹھی چارج کیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) جڑواں شہر سکندرآباد میں ایک مندر میں مورتی کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف وی ایچ پی‘ بجرنگ دل اور دیگرہندو تنظیموں کے کارکنوں کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں لاٹھی چارج کیا۔
مہاراشٹرا کارہنے والا ایک شخص جو انجینئرنگ گریجویٹ بتایاگیا ہے‘ مبینہ طور پر 14 اکتوبر کو صبح کے وقت سکندرآباد کی متیالماں مندرمیں داخل ہوا اور مندر میں موجود بڑے مورتی کو نقصان پہنچائی۔
اس واقعہ کے خلاف مقامی افرادکے ساتھ ہندو تنظیموں اور بی جے پی نے احتجاج منظم کیا۔ وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) نے مندروں کے تئیں حکومت تلنگانہ کے رویہ کے خلاف ہفتہ کے روز ریاست بھر میں احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیاتھا۔
ترجمان روی نوتھالہ ششی دھر کے حوالہ سے یہ بات بتائی گئی۔ ان تنظیموں کے کارکنوں نے مندر کے سامنے زعفرانی پرچموں کے ساتھ احتجاج کیا۔ ان احتجاجیوں نے ’جئے شری رام اور ہم انصاف چاہتے ہیں‘ جیسے نعرے لگائے۔
ویڈیوفوٹیج میں احتجاجیوں کو پولیس پر پانی پانی کے پاکٹس پھینکتے ہوئے دکھایاگیا ہے اور پولیس کے اس لاٹھی چارج سے کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ششی دھر نے لاٹھی چارج کی مذمت کی۔