ایشیاء

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روز دورہ کر رہے ہیں۔

ریاض: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے ملاقات کے لیے پہنچنے پر شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا اس موقع پر گرمجوشی سے مصافحہ ہوا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روز دورہ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے سعودی حکومت کا وژن لائق تحسین ہے، سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

a3w
a3w