حیدرآباد

دھول پیٹ، گانجہ کی فروخت کا بڑا اڈہ. علاقه كو منشیات سے پاک بنانے ڈائرکٹر اکسائز کا عزم

ڈائرکٹراکسائز وی بی کملاسن ریڈی نے کہا کہ اکسائز پولیس 31 اگست سے پہلے دھول پیٹ علاقہ میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹراکسائز وی بی کملاسن ریڈی نے کہا کہ اکسائز پولیس 31 اگست سے پہلے دھول پیٹ علاقہ میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھول پیٹ میں بڑا پتھر مکان پر گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق
چرسیوں نے 2 آٹوؤں کے شیشے توڑدئیے، شکایت پر غنڈوں سے مفاہمت کرلینے پولیس کا زور

انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں جہاں بھی گانجہ پکڑا گیا ہے، اس کا سراغ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کہاں سے لایا گیا ہے اور اس راستہ پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس پس منظر میں، ہم شہر کے دیگر علاقوں کے ساتھ دھول پیٹ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، چلا رہے ہیں۔

کملاسن ریڈی نے کہا کہ، دھول پیٹ میں بہت ساری سرگرمیاں جاری ہیں۔ یہ گانجہ (چرس) کا اڈا ہے۔ گانجہ کی فروخت پر قابو پانے کے لیے،اکسائزحکام نے 16 جولائی سے آپریشن انسداد گانجہ شروع کیا ہے۔ ہم گانجہ فری دھول پیٹ بنانے کے لیے پولیس اور اکسائز کی مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ہم نے شہر میں منشیات کے 15 بدنام زمانہ مجرموں کی نشاندہی کی ہے۔ جہاں جہاں ان کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے وہاں ہم اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کی تیاری کر چکے ہیں۔ہم نے اہم سپلائرز، تاجروں اور پیڈلرز کی شناخت کی ہے۔ یہاں تک کہ اگر تھوڑی مقدار بھی پکڑی جاتی ہے تو ہم نیٹ ورک کے اہم سرغنہ تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ منشیات گاڑیوں اور سرکاری بسوں کے ذریعہ شہر کے کچھ حصوں کو سپلائی کی جا رہی ہیں۔ آندھرا اور اڈیشہ کی سرحدوں سے منشیات لائی جا رہی ہیں۔ بھدراچلم اوراشواراوپیٹ سے سڑک کے ذریعہ کوراپٹ جیسے علاقہ سے ہوتے ہوئے میں، دھول پیٹ کے علاقہ میں منشیات کو منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت جملہ931 مقدمات درج کیے گئے ہیں، لیکن 2024 کے سات ماہ کے عرصے میں، 110 سے زیادہ مقدمات صرف دھول پیٹ کے علاقہ میں ہی درج کیے گئے ہیں، وہاں غیر قانونی طور پر کشید (آئی ڈی) شراب تیار کی جاتی تھی، لیکن وہاں سے شراب ختم ہونے کے بعد منشیات کی فروخت کی جا رہی ہے

a3w
a3w