حیدرآباد

بی جے پی تلنگانہ یوم قومی یکجہتی کے دن کا سہرا اپنے سرباندھنے کی کوشش کررہی ہے: کے کویتا

کے کویتا نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنی معمول اور تکرار سے بھرپوراسکرپٹ اور الیکشن کے جشن کے فارمولہ کے تحت بی جے پی تلنگانہ یوم قومی یکجہتی کے دن کا سہرا اپنے سرباندھنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے تلنگانہ قومی یوم یکجہتی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے پیام میں تلنگانہ قومی یوم یکجہتی منانے،تلنگانہ کے جذبہ کو برقراررکھنے اور اس کے لئے جدوجہد کرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنی معمول اور تکرار سے بھرپوراسکرپٹ اور الیکشن کے جشن کے فارمولہ کے تحت بی جے پی تلنگانہ یوم قومی یکجہتی کے دن کا سہرا اپنے سرباندھنے کی کوشش کررہی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ حیدرآباد میں ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ تحریک آزادی،حیدرآبادیکجہتی تحریک، تلنگانہ تحریک کے بارے میں بی جے پی اور اس کے لیڈروں کے رول کے بارے میں بات کریں۔

تلنگانہ کی دختر کے طور پر وہ ان سوالات کا جواب چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا رول،ملک کے عوام کو ان کے حقوق دینے کی مساعی میں کچھ بھی نہیں رہا ہے۔ہم آہنگی، اتحاد اور عوام کی طاقت تلنگانہ کی بنیاد ہے۔

a3w
a3w