کھیل

دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو

مہندر سنگھ دھونی کے تئیں مداحوں کا اتنا لگاؤ دیکھ کر کپل دیو نے کہاکہ دھونی نے خود کو ایک برانڈ کے طورپر قائم کیا ہے۔ میں اتفاق کرتا ہوں کہ آپ 25 پر 40 نہیں دیکھ سکتے۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کے اس سیزن میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی کا جادو صاف نظر آیا ہے۔ چینائی سوپر کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 12 میچوں میں 7 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف میں ان کی جگہ تقریباً یقینی سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
روہت کو فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:کپل
ریکارڈ پانچویں خطاب سے ایم ایس دھونی ایک قدم دور

اس دوران سابق ہندوستانی عالمی فاتح کپتان کپل دیو نے اب دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے تئیں مداحوں کا اتنا لگاؤ دیکھ کر کپل دیو نے کہاکہ دھونی نے خود کو ایک برانڈ کے طورپر قائم کیا ہے۔ میں اتفاق کرتا ہوں کہ آپ 25 پر 40 نہیں دیکھ سکتے۔

 ہاں ایسا جوش تو نظر آتا ہے لیکن جسم کی حرکت اس قسم کی نہیں ہوتی۔ اسے گھٹنے کی تکلیف ہے، کمر میں تکلیف ہے لیکن اس کے باوجود وہ کھیل کو بہت اچھی طرح سے کنٹرول کررہے ہیں۔ اس کیلئے دھونی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

کپل دیو نے مزید کہاکہ دھونی شاید پہلے کی طرح کھیل نہیں پاتے لیکن پھر بھی ان میں وہی چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس سیزن میں دھونی نے اب تک ایسا کرکے دکھایا ہے۔ دھونی کو اس سیزن کے بعد مزید نہیں کھیلنا چاہیے، کیونکہ اگر ان کی کارکردگی میں کمی آتی ہے تو اسے کسی کو پسند نہیں آئے گا۔

 انہوں نے ہندوستانی کرکٹ کیلئے بہت کچھ کیاہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب انہیں الوداع کہہ دینا چاہئے۔ اس سیزن کے شروع ہونے سے پہلے ہی مسلسل خبریں آ رہی تھیں کہ یہ مہندر سنگھ دھونی کا آخری سیزن ہوگا۔ اس پر جب ڈینی موریسن نے لکھنو اور چینائی کے درمیان میچ کے دوران ٹاس کے دوران دھونی سے پوچھا کہ آپ اپنے آخری سیزن سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 دھونی کے اس جواب نے سب کو حیران کردیا۔ دھونی نے کہاکہ آپ نے سوچا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے ہوسکتاہے میں آئندہ سیزن میں بھی نظر آؤں۔

a3w
a3w