حیدرآباد

رمضان کے بعد بھی عبادتوں کا تسلسل جاری رکھنے کی تلقین۔ جمعۃ الوداع سے خطیب مکہ مسجد کا خطاب

خطیب مکہ مسجد حافظ وقاری مولانا محمد رضوان قریشی نے عامتہ المسلمین کو ماہ رمضان کے بعد بھی عبادتوں کا تسلسل جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ بارگاہ رب العزت میں مغفرت اور گناہوں کی بخشش طلب کرتے رہیں۔

حیدرآباد: خطیب مکہ مسجد حافظ وقاری مولانا محمد رضوان قریشی نے عامتہ المسلمین کو ماہ رمضان کے بعد بھی عبادتوں کا تسلسل جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ بارگاہ رب العزت میں مغفرت اور گناہوں کی بخشش طلب کرتے رہیں۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

اللہ غفورو رحیم ہے اور وہی ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔ مولانا رضوان قریشی آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعۃ الوداع سے قبل خطبہ دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ عامتہ المسلمین نے آج بڑے احترام اور خشوع وخصوع کے ساتھ جمعتہ الوداع کا اہتمام کیا۔ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے باوجود ہزاروں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔ دونوں عشرات وداع ہوچکے ہیں اب تیسرا عشرہ جودوزخ سے نجات کا ہے،جاری ہے۔

اس عشرہ میں کثرت سے عبادات، تلاوت قرآن کریم، ذکر واذکار، کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عالم اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کی سربلندی، کامیابی وکامرانی، ملک و قوم وملت کی ترقی و خوشحالی اور ریاست میں امن وامان کی برقراری کیلئے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر محکموں کیا جانب سے جمعۃ الوداع کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ مسجد کا اندرونی اور بیرونی حصہ مصلیوں سے بھرچکا تھامسجد کے باہر یونانی شفاء خانہ کے سامنے والی سڑک پر بھی صفیں دیکھی گئیں۔

a3w
a3w