ڈی آئی جی راجیو پانڈے نے کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
انہوں نے کہا کہ اس ریلی کے ذریعے یہ شہری کشمیر سے کنیا کماری تک 'آلودگی سے پاک بھارت' کے پیغام کو پہنچائیں گے۔
ڈی آئی جی راجیو پانڈے نے کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
سری نگر: ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس (ڈی آئی جی) راجیو پانڈے نے جمعرات کی صبح ’آلودگی سے پاک بھارت‘ مہم کے تحت کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل ریلی کو یہاں تاریخی لالچوک سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی ایسٹ بسمہ قاضی کے علاوہ دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
موصوف ڈی آئی جی ریلی کو جھنڈی دکھانے کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘سینئر شہری مخلتف قسموں کے پروگرام اور اقدام کر رہے ہیں اور پولیس اس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی کے ذریعے یہ شہری کشمیر سے کنیا کماری تک ‘آلودگی سے پاک بھارت’ کے پیغام کو پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ریلی میں سینئر شہری جن کی عمر پچاس برس سے زیادہ ہے شرکت کر رہے ہیں جو سائکل پر یہ پیغام پھیلائیں گے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایسی ریلیوں سے منشیات اور ایسی دیگر برائیاں ختم ہوں گی کیونکہ جب ایک انسان ایسی سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رہتا ہے تو وہ برائیوں سے پاک رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے نہ صرف کشمیر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ باقی ملک کو بھی ایسی ریلیاں نکالنے کی تحریک ملے گی۔
اس موقع پر ریلی میں حصہ لینے والے ایک سائیکل سوار نے بتایا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ بھارت کو آلودگی سے پاک رکھنے کا پیغام عام کریں۔
انہوں نے کہا: ‘سائیکل سواری سے نہ صرف صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں بلکہ پیسے بھی بچتے ہیں اور سب سے بڑھ کر آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے’۔