شمالی بھارت

Digvijaya Singh poster controversy: غداروں کو پہچانو: ڈگ وجئے سنگھ

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے ہفتہ کے دن ان کی تصویر والے پوسٹرس پر جن میں انہیں ہندو مذہب کا غدارکہاگیا‘ ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ”غداروں کو پہچانو“۔

Digvijaya Singh poster controversy: بھوپال (آئی اے این ایس) سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے ہفتہ کے دن ان کی تصویر والے پوسٹرس پر جن میں انہیں ہندو مذہب کا غدارکہاگیا‘ ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ”غداروں کو پہچانو“۔

انہوں نے مدھیہ پردیش کے عوام اور ملک بھر کے ہنومان بھکتوں کو ہنومان جینتی کی مبارکباد دی۔ سابق چیف منسٹر ہفتہ کے دن ہنومان جینتی پر بھوپال کے مکمنیشورمندر آئے ہوئے تھے۔

میڈیا نمائندوں نے ان سے غداروالے پوسٹر کے بارے میں پوچھا‘جس پر انہوں نے کہا غداروں کو پہچانو۔ جمعہ کے دن اور ریاست کے بعض دیگر حصوں میں ڈگ وجئے سنگھ کی تصویروالے پوسٹرس لگائے گئے تھے اور کہاگیاتھا کہ انہوں نے وقف ترمیمی قانون کی تائید کی۔

ڈگ وجئے سنگھ کی تصویر اور کانگریس پارٹی کے انتخابی نشان کے ساتھ پارٹی کے دیگر قائدین کیلئے بھی غدار کا لفظ استعمال کیاگیا۔

جمعرات کے دن کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھوپال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔