تلنگانہ
سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
اس پراجکٹ میں پانی کا بہاو1,44,155کیوزک درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دو دروازوں کے ذریعہ 1,23,258کیوزک پانی چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: کرناٹک کے بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے سبب تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم ڈیم میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑا۔
اس پراجکٹ میں پانی کا بہاو1,44,155کیوزک درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دو دروازوں کے ذریعہ 1,23,258کیوزک پانی چھوڑاگیا۔
اس کی مکمل سطح آب 885فیٹ کے برخلاف 883.80فیٹ درج کی گئی۔