دہلی

لوک سبھا انتخابات،بی جے پی کی پانچویں فہرست جاری، اداکارہ کنگنارناوت امیدواروں میں شامل

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 6 ریاستوں میں نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کردی ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 6 ریاستوں میں نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

نئے چہروں میں اداکارہ کنگنارناوت، کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے شامل ہیں۔ کنگنارناوت کو ہماچل پردیش کے منڈی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

جبکہ سابق جج مغربی بنگال کے تملوک حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔

بی جے پی نے مرکزی وزراء اشوینی کمار چوبے، وی کے سنگھ اور ورون گاندھی کے نام خارج کردیئے۔

پانچویں فہرست کے ایک حصہ کے طور پر جملہ 111 امیدواروں کو آندھراپردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، راجستھان، مغربی بنگال، اترپردیش، تلنگانہ، سکھم، اوڈیشہ، میزورم، مہاراشٹرا، کیرالا، کرناٹک، جھارکھنڈ اور ہماچل پردیش سے نامزد کیا گیا ہے۔