حیدرآباد

کوویڈ کی نئی ذیلی شکل جے 1 سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں:ڈائرکٹرطبی تعلیم تلنگانہ

ڈائرکٹرطبی تعلیم تلنگانہ ڈاکٹر تریوینی نے کہا ہے کہ کوویڈ کی نئی ذیلی شکل جے 1 سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹرطبی تعلیم تلنگانہ ڈاکٹر تریوینی نے کہا ہے کہ کوویڈ کی نئی ذیلی شکل جے 1 سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اومیکرون کم موثر تھا اور اب اس کا ذیلی ویرینٹ جے این ون بھی کم موثر ہے۔

جے این سے متاثر ہونے والوں کو ماضی کی طرح آکسیجن ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ایمرجنسی کی صورت میں آکسیجن تیار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوویڈ کی علامات والے افراد کے معائنے روزانہ کروائے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ، چیسٹ اور گاندھی سرکاری اسپتالوں میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرس آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانے کے لیے تیار ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کی تقاریب کے بعد نئے معاملات میں اضافہ کا امکان ہے۔