کاروان حلقہ میں مستحقین کو فوڈ سکیورٹی کارڈز کی تقسیم
سول سپلائیز کی ٹیم نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام اہل مستحقین کو ان کے فوڈ سکیورٹی کارڈز آسانی اور بغیر کسی دشواری کے فراہم کیے جائیں
کاروان : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب اور کاروان کے رکن اسمبلی جناب کوثر محی الدین کی ہدایت پر، آج اے آئی ایم آئی ایم کے سابق کارپوریٹر محمد نصیر الدین نے دیگر کارپوریٹرس اور پارٹی کارکنان کے ہمراہ کاروان حلقہ کے عوام کے لیے منعقدہ پی وی سی فوڈ سکیورٹی کارڈز (راشن کارڈز) کی تقسیم کا پروگرام عمل میں آیا
یہ پروگرام ایس ایس فنکشن ہال میں منعقد ہوا، جہاں مستحق افراد میں پی وی سی فوڈ سکیورٹی کارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر محکمہ سول سپلائیز کے عہدیداران، جن میں اے ایس او بشریٰ میڈم اور ان کی ٹیم شامل تھی، موجود رہی۔
پروگرام خوش اسلوبی سے منعقد ہوا، جبکہ محکمہ سول سپلائیز کی ٹیم نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام اہل مستحقین کو ان کے فوڈ سکیورٹی کارڈز آسانی اور بغیر کسی دشواری کے فراہم کیے جائیں۔
عوامی خدمت کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد ہر مستحق خاندان تک پہنچیں۔